حیدرآباد: پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر 17سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) حسین آباد گدو چوک کے قریب 17سالہ علی رضا چاچڑ کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا متوفی لڑکا کشمور کا رہائشی تھا اور ریلوے ٹریک کے قریب کالونی میں رہائش پذیر تھا ٹیوشن پڑھنے جانے کیلئے پٹڑی پار کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا اطلاع ملنے پر ایدھی رضا کار وں نے لڑکے کی لاش سول ہسپتال حیدرآباد پہنچا دی اور جاں بحق ہونے کی اطلاع جب متوفی کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں