حکومت عوام پر مزید پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے ،عقیل احمد خان

مہنگائی کے طوفان نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے اور مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں: امیر جماعت اسلامی حیدر آباد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر مزید پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر رہی ہے ،مہنگائی کے طوفان نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے اور مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں،ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کی وجوہات آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عملدرآمد اور حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں نظام مصطفی ؐ کے نفاذ کے بغیر عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں ملیں گے۔

(جاری ہے)

نظام مصطفی ؐ کے بغیر غریب کی داد رسی ممکن ہی نہیں،ملک میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور ہر آنے والا دن مزید مہنگائی کے بڑھنے کی خبریں دے رہا ہے، غریب عوام کے حقوق دینے کا دعوی کر نے والی حکومت نے عوام سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اس وقت جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کی امنگو ں کی تر جمانی کررہی ہے، عقیل احمد خان نے کہا کہ نے کہاکہ دعووًں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے آئی ایم ایف سے چند ٹکروں کی خاطر غریب عوام کوہر ماہ میں کئی بار مہنگائی کے تحفے دیئے جارہے ہیں، حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام خودکشیاں کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں پورے ملک میں عوام نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غربت کی بجائے غریب ختم کر نے کے مشن پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور مہنگائی پر قابو پائے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کری

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments