گسٹا کے تحت عشرہ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں اسکولز کے طلباءو طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرات منعقد کیا گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 21:09

حیدرآباد۔27اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) :گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام نور محمد ہائی اسکول حیدرآباد میں عشرہ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں طلباءو طالبات کے مابین مقابلہ حسن قرات منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد کے 36اسکولوں نے حصہ لیا اور طلباءنے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا، طلبہ میں ایس کے رحیم اسکول کے عبدالمغیث اول، ہدایت اللہ اسکول کے عبدالماجد دوئم اور مجید درباری اسکول کے محمد مدثر نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ طالبات میں ڈبل سیکشن اسکول پریٹ آباد کی طالبہ تہذیب نے اول ، اپوا اسکول کی حافظہ لائبہ اختر نے دوئم ، قاسم آباد اسکول کی امہ سلمہٰ اور ایس کے رحیم اسکول کی طالبات نے مشترکہ طور پر سوئم پوزیشن حاصل کی مقابلے میں منصف کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یامین شیخ نے انجام دیئے،  منتظمین میں ضلعی صدر گسٹامحمود چوہا ن کے ساتھ منیر ہالیپوٹو، نعیم قادری ، عبدالقیوم شیخ، مسعود جتوئی ، اقبال خان ، گلفام نبی ، نثار رتٹر، آپا ساجدہ ، آپا فرخندہ ، ناہید کریم ، سلمٰی بھٹی ، طلعت ، عذرا امجدو دیگر ذمہ داران شامل تھے۔


متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں