حیدر آباد، پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی

حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پی ایس او اور شیل کے پیٹرول پمپس کھلے رہے

جمعرات 25 نومبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2021ء) پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے ہڑتال کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پی ایس او اور شیل کے پیٹرول پمپس کھلے رہے ،پیٹرول پمپس مالکان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کم سے کم منافع6فیصد بڑھانے کے مطالبہ پر آل پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے کئی گئی ہڑتال کی اپیل پر جزوی طور پر عمل ہو سکا ہے حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او ) اور شیل کی جانب سے پیٹرول پمپس کھلے رہے اور سڑکوں پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں رہا تاہم بعض افواہوں اور کچھ پیٹرول پمپس کے بند ہو نے کی اطلاعات پر گذشتہ شب پیٹرول پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگیں رہیں لیکن دوسرے دن پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند نہ ہو نے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اپنے معمولات زندگی حسبِ معمول جاری رکھے حیدرآباد ریجن میں شہر و لطیف آباد ، قاسم آباد ، ٹنڈوجام ، قومی شاہراہ ، موٹر وے ایم نائن ،ٹھٹھہ ، بدین ، سجاول ، جام شورو ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو الہیار ، دادو ، مٹیاری اور دیگر مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے رہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں