فیکلٹی آف ڈینسٹری لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بی ڈی ایس ٹاپ ٹین کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 26 نومبر 2021 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) فیکلٹی آف ڈینسٹری لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بی ڈی ایس ٹاپ ٹین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس کی صدارت وائس چانسلر لمس پروفیسر اکرام دین اجن نے کی،اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ڈینسٹری لمس پروفیسر فیروز کلہوڑو، رجسٹرار لمس حاجی محمد شیخ، ایڈیشنل رجسٹرار لمس ڈاکٹر سروپ بھاٹیا،آذر اکبر میمن،سینئر پی آر او اے ڈی ملاح، طلبہ و طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پروفیسر اکرام الدین اجن اور پروفیسر فیروز کلہوڑو نے 54 طلبہ و طالبات کو ایوارڈز سے نوازا۔

تقریب سے خطاب میں وی سی لمس پروفیسر اکرام الدین اجن نے کہا کہ ایوارڈ دینے کا مقصد محنتی اور ذہین طلباء کو پذیرائی دینے کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے، اس تقریبات کے ذریعے ڈینسٹری کے ٹاپ ٹین طلباء طالبات کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ ان کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،ڈینٹل لمسکے طلباء بہت ذہین ہیں اور انہوں نے تدریسی عمل کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے لمس کا نام روشن کیا ہے، ڈین ڈینسٹری پروفیسر فیروز کلہوڑونے کہا کہ طلباء کو صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ٹاپ ٹین طلباء میں طالبات کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر میں بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہماری بچیوں اور بچوں کی یہ قابلیت اور ذہانت ہم سب کے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ تقریب میں طلباء کی طرف سے ڈین فیکلٹی آف ڈینسٹری پروفیسر فیروز کلہوڑو اور ایڈیشنل رجسٹرار لمس ڈاکٹر سروپ بھاٹیا کو شیلڈ کا تحفہ دیا گیا، اس موقع پر وی سی لمس پروفیسر اکرام الدین اجن نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ڈاکٹر صبوحی غنی کو دیا، تمغہ حسن کارکردگی ایوارڈ عامر شیخ،عمر دراز،شریف بیگ اور غلام حیدر پنہور کو دیا گیا،ایوارڈ تقریب کے بعد لائف میوزیکل پرفارمنس اور ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments