حیدرآباد بڑا خوبصورت شہر ہے، مکمل تجاوزات کے خاتمے سے آدھے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ڈی سی فواد غفار سومرو

ہفتہ 27 نومبر 2021 17:33

حیدرآباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے آدھے مسائل تجاوزات کی وجہ سے ہیں، یہی وجہ  ہے کہ ٹریفک جام روز کا معمول بنتا جارہا ہے، تعلقہ سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد سے کافی حد تک تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور اَبھی مزید جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ باقی ہے۔

تجاوزات پر  اب  ایف آئی آر  بھی کاٹی جارہی ہے۔ اُنہوں نے اپنے ماتحت عملے کو پابند کیا ہے کہ جس تاجر یا عوام کی کوئی شکایت موصول ہو وہ اُسی تاریخ میں اُن کی شکایت کا ازالہ کریں،  واسا کی ریکوری 30 فیصد ہے اتنے کم وسائل میں فراہمی آب و نکاسئی آب کا نظام کیسے دُرست ہوسکتا ہے، سینیٹری عملہ کام نہیں کرتا، بلدیہ کے پاس جو سلاٹر ہائو س موجود ہے ، ایڈمنسٹریٹر آجائیں تو اُس کو فعال کرنے کے لئے اقدام کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن کے سپاسنامہ کے جواب میں اراکین چیمبر سے خطاب کررہے تھے۔ چیمبر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر بڑا خوبصورت  ہے اِس کے مسائل 2000کے بعد کے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم قانون کی پاسداری نہیں کرتے جب ہم قانون پر عملدرآمد کریں گے تو یہ تمام مسائل، شکایات ہم سے دور ہوجائیں گی۔

  فواد غفار سومرو نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے اُنہیں موقع دیا کہ وہ حیدرآباد شہر کے لئے کچھ کرسکیں اور اُن کا ضمیر مطمئن ہے کہ اُنہوں نے اِس شہر کے لئے بہت کام کیا۔ اس سے قبل صدر الطاف میمن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کورونا وباءکے دوران جس طرح حیدرآباد کو قابو میں رکھا تاجر برادری اُن اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

خسرہ اور پولیو مہم کے ساتھ ڈینگی کے بچائو  سے بھی عوام کو آگہی کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں جدید مشینوں پر مشتمل ٹراما سینٹر موجود ہونے کے باوجود غیر فعال ہے، اُس کو جلد فعال کیا جائے تاکہ حیدرآباد کی عوام اُن سہولیات سے فیض یاب  ہوسکے۔  آخر میں سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب صدر مسرور اقبال، سابق صدور سلیم الدین قریشی، دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری، اراکین مجلس عاملہ شفقت اللہ میمن، چوہدری محمد اسلم، محمد سلیم خان، احمد حسین شیخ، ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، ایونٹ مینجمنٹ سب کمیٹی کے کنونیئر محمد یاسین خلجی، کنونیئرز سب کمیٹیز کے علاوہ مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران و تاجر حضرات موجود تھے۔


حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں