پورہیت مزاحمت‘ تنقیدی تعلیمی فورم کی طرف سے حیدرآباد پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال میں شہید ناظم جوکھیو ماحولیات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

سندھ میں ایم پی ایز‘ ایم این ایز اور سرداروں کی صورت میں ایک ٹولہ مسلط ہے یہ لوگ اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے غریبوں پر ظلم کرتے ہیں، قادر مگسی

اتوار 28 نومبر 2021 21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پورہیت مزاحمت‘ تنقیدی تعلیمی فورم کی طرف سے حیدرآباد پریس کلب کے آڈیٹوریم ہال میں شہید ناظم جوکھیو ماحولیات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناظم جوکھیو کاقتل مثال ہے کہ سندھ کے لوگ ظلم‘ سردارانہ اور جاگیردارانہ نظام کا شکار ہوکر زندگی گزا ر رہے ہیں، سندھ میں ایم پی ایز‘ ایم این ایز اور سرداروں کی صورت میں ایک ٹولہ مسلط ہے یہ لوگ اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے غریبوں پر ظلم کرتے ہیں، ان جاگیرداروں اور وڈیروں کے لئے کوئی قانون نہیں ہے، قانون صرف غریب کے لئے ہے، انہوںنے کہاکہ غیرملکیوں نے شکار کے نام پر عیاشیوں کا سامان کیا ہوا ہے، یہ وڈیرے ان کو ہر قسم کی بے غیرتی اور بے حیائی کے ذرائع فراہم کرتے ہیں، سندھ کی بربادی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو نے کہاکہ میں اپنے بھائی کے خون کا سودا نہیں کروں گا، انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام جاگیردار نسل پرست ٹولے سے لاتعلقی کا اعلان کریں، ان جاگیرداروں کو سیاسی میدان میں مکمل شکست دینے کی ضرورت ہے، انہوںنے کہاکہ ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد چانڈکا میڈیکل کالج سے ایک طالبہ کی لاش ملی ہے جو جاگیردارانہ نظام اور سندھ کے حکمرانوں کے لئے تمانچہ ہے۔ایس یوپی کے مرکزی رہنماء جگدیشن نے کہاکہ ناظم جوکھیو کسی سیاسی تنظیم یا ماحولیات تحریک کا کارکن نہیں تھا لیکن اپنی فطرت کے تحفظ ‘ سرداروں اور عرب شکاریوں کو للکار کر اس نے غیرتمند ہونے کا ثبوت دیا، اس موقع پر وطن دوست جمہوری پارٹی کے ہمت پتافی‘عاف حسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں