شیخ الجامعہ سندھ کی کوششوں سے حبیب بینک ملازمین کو انتہائی کم شرح سود پر چھوٹے قرض دینے پر رضامند ہوگئی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) شیخ الجامعہ سندھ کی کوششوں سے حبیب بینک ملازمین کو انتہائی کم شرح سود پر چھوٹے قرض دینے پر رضامند ہوگئی، قرضہ آسان اقساط پر واپس ہو گا، شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی کوششوں سے ریجنل چیف حبیب بینک لمیٹڈ عبدالجبار مگسی و ریجنل منیجر بلال عارف جامعہ سندھ کے ملازمین کو 20 ہزار سے 3لاکھ روپے تک انتہائی شرح سود پر قرضہ دینے پر رضامند ہوگئے ہیں، شیخ الجامعہ نے ملاقات میں بینک حکام سے کہا کہ جامعہ سندھ کے لوئر گریڈ کے ملازمین کی تعداد 2400 کے قریب ہے جنہیں مختلف اوقات پر چھوٹے چھوٹے قرضوں کی ضرورت پڑتی ہے، لہٰذا انہیں 40 ہزار تک قرضے کی سہولت دی جائے جو کہ بعد میں ان کی ماہانہ تنخواہ سے آسان اقساط اور کم شرح سود پر واپس لیا جائے، انہوں نے کہا کہ قرض کی واپسی کی ذمہ داری جامعہ سندھ پر ہوگی، بلال عارف نے کہا کہ حبیب بینک شیخ الجامعہ کے کہنے پر لوئر گریڈ کے ملازمین کو چھوٹے قرض فراہم کر سکتی ہے، حبیب بینک کی سے شیخ الجامعہ کی تجویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے اور جامعہ و بینک میں بہت جلد ایک معاہدہ ہوگا، جس کے بعد قرضے کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا، یہ جامعہ سندھ کے ملازمین کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں