جامعہ سندھ پاکستان اسٹڈی میں بی ایس کرانے والی پاکستان کی پہلی جامعہ بن گئی

2018ء میں داخل پہلا بیچ پاس آئوٹ ہوگیا، بیچ 140 طلبہ و طالبات پر مشتمل تھا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) جامعہ سندھ پاکستان اسٹڈی میں بی ایس کرانے والی پاکستان کی پہلی جامعہ بن گئی، 2018ء میں داخل پہلا بیچ پاس آئوٹ ہوگیا، بیچ 140 طلبہ و طالبات پر مشتمل تھا۔جامعہ سندھ جامشورو کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کی پہلی بی ایس (پاک اسٹڈی) کا بیچ پاس آئوٹ ہوگیا جس کے بعد جامعہ سندھ 4 سالہ بیچلر ڈگری کے تحت 140 طلبہ و طالبات کو پروڈیوس کرنے والی ملک کی پہلی جامعہ کا اعزاز اپنے نام کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں اس وقت جامعہ سندھ کے علاوہ کوئی بھی جامعہ پاکستان اسٹڈی میں 4 سالہ بیچلر ڈگری کی پیشکش نہیں کر رہی ہے۔ جامعہ کراچی، جامعہ پشاور و ملک کی دیگر جامعات میں صرف دو سالہ ایم ایس سی ڈگری میں داخلے دیئے جا رہے ہیں، تاہم جامعہ سندھ نے 2018ء میں بی ایس (پاکستان اسٹڈی) پروگرام کا آغاز کیا، جس کے بعد پہلی بیچ 2021ء میں پاس آئوٹ ہو رہی ہے۔ بی ایس (پاکستان اسٹڈی) کے پاس آئوٹ ہونے والے ہاسٹلر طلباء نے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے خوبصورت لان میں ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شجاع احمد مہیسر، محمد معشوق خواجہ، ایاز چنہ و دیگر نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں