چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو کی کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ سے ملاقات

کمشنر حیدرآباد نے حیسکو کے عملے کو تحفظ دینے اور مکمل تعاون کا یقین دلادیا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر حیسکو نور احمد سومرو نے کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، حیسکو چیف نے کہا کہ سب سے پہلے عوام اور ہمیں عوام کی Care کرنی ہے کیونکہ حیسکوکا ہر ملازم اور صارف حیسکو کا محافظ ہے ،انہوں نے کمشنر حیدرآباد سے پولیس اور مقامی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی اپیل کی ، انہوں کہا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کی خصوصی ٹیمیں کارروائیاں کرتی ہیں تو حیسکو کے عملے کو دشواری ہوتی ہے ، شرپسند عناصر کی طرف سے حملے ہوتے ہیں جس کے لئے ہم پولیس اور مقامی انتظامیہ کی مدد چاہتے ہیں تاکہ ہم بجلی کی بہتر ترسیل کے لیئے کام کر سکیں، کمشنر محمد عباس بلوچ نے حیسکو کے عملے کو تحفظ دینے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ، کمشنر حیدرآباد نے نور احمد سومرو کو حیسکو چیف کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور شیلڈ دی، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو عبدالرحیم سومرو بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں