وکیل عرفان مہر کی ٹارگیٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، ایک سازش کے تحت ٹارگیٹ کلنگ کا واقعہ کیا گیا، قادر مگسی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی،جام عبدالفتاح سمیجو، گلزار سومرو ودیگر نے کراچی میں سندھ بارکونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنگ سندھ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، ایک سازش کے تحت ٹارگیٹ کلنگ کا واقعہ کیا گیا، حکومت کی ذمہ د اری ہے کہ وہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرے سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں بدامنی کی آگ حکومت کے دعوؤں کی پول کھول رہے ہیں جو حکومت شہریوں کی جان ومان عزت وآبرو کی حفاظت نہیں کرسکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوںنے کہاکہ عرفان مہر کا قتل عام قتل نہیں ہے اس کے پیچھے ایک خطرناک سازش پوشیدہ ہے، حکومت فوری طو رپر قاتلوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے لائے قتل کی ہرپہلو سے شفاف تحقیقات کرائی جائے، انہوںنے عرفان مہر کے قتل پر وکلاء برادری سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایس ٹی پی دکھ کی اس گھڑی میں وکلاء غم مین برابر شریک اور انصاف کے لئے جدوجہد میں ساتھ ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں