کوڈ 19 سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے وہیں اس وباء کے باعث کھیل کے میدان بھی ویران ہوئے ہیں،صادق اللہ خان

کوڈ 19 کے دوران لوگوں نے صبر کا مظاہرہ کیا، حکومتی اقدامات اچھے رہے، لاک ڈائون کے دوران بھی کچھ نہ کچھ کام چلتا رہا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) کلکٹر آف کسٹم حیدرآباد ریجن صادق اللہ خان نے کہا ہے کہ کوڈ 19 سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے وہیں اس وباء کے باعث کھیل کے میدان بھی ویران ہوئے ہیں، کوڈ 19 کے دوران لوگوں نے صبر کا مظاہرہ کیا، حکومتی اقدامات اچھے رہے، لاک ڈائون کے دوران بھی کچھ نہ کچھ کام چلتا رہا۔

وہ محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون اور پروگریسیو یوتھ اسپورٹس مینجمنٹ کے زیر اہتمام کورونا کے باعث کھیلوں کی بند سرگرمیوں کو پھر سے بحال کرنے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر رورل حیدرآباد میڈم سرہان اعجاز ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ 19 کے باعث فزیکل سرگرمیاں ختم ہوکر رہ گئیں، بچے گھروں میں ٹی وی اور نیٹ تک محدود ہوکر رہ گئے، نوجوان کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا سے تھوڑا باہر نکل کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں، ڈائریکٹر حیات گرلز کالج فواد شیخ نے کہا کہ کوڈ 19 نے عام آدمی کی روز مرہ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے کھیل کے میدانوں میں واپسی کے لئے ہمیں حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، غلام مرسلین غوری نے کہا کہ اللہ کریم ہر انسان کو ہر روز 46400 بار مواقع فراہم کرتا ہے ہم صرف 2 فیصد ہی ان مواقع سے فائدہ اٹھا پاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کے دو ہی طریقے ہیں یا وہ بن جائو کہ دنیا تمہیں ہلا دے یا وہ بن جائو کہ دنیا کو تم ہلا دو۔

(جاری ہے)

سیمینار سے میزبان جنید ڈاہری، شیریں بھٹی، زینب انصاری، میڈم مس مختار بھٹی، خاتون ٹیسٹ کرکٹر ساجدہ شاہ، حسن مرتضیٰ، خالد جتوئی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی افادیت پر روشنی ڈالی، سیمینار میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ جامشورو کے طلباء سرفراز اور دانش نے بیٹ باکسنگ کا خوبصورت مظاہرہ کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔سیمینار میں شریک کلکٹر آف کسٹم صادق اللہ خان۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد اشرف۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل میڈم سرہان ابڑو۔فواد شیخ۔حسن مرتضی۔میڈم مختار بھٹی۔رانا راشد۔ایڈوکیٹ ایم پرکاش۔تاء کمانڈو چیمپئین عبدالرحیم۔ادیب ملاح۔بلاول نصیر۔ایڈوکیٹ سید احمد رشید۔نسیمہ شاہ۔مس اسماء سومرو۔ مس انیقہ بلوچ۔شعیب ملک۔شریف کھوکھر۔خرم عزیز شیخ۔وسیم خان۔اویس خان۔حسان بیگ۔ شیراز بھٹی۔ھارون آرائیں۔میڈم شیریں بھٹی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک۔یادگاری شیلڈ اور گلدستے پیش کئیے۔سیمینار میں سلمان۔شھباز ابراھیم۔رابیعہ میمن اور فروا میمن نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں