کوہسار میڈیکل کالج کی عمارت کسی اور ادارے کو دینا سندھ حکومت کا حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ متعصبانہ عمل ہے، ندیم قاضی

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی، سینئر نائب صدر شعیب جعفری و ارکان ڈویژن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوہسار میڈیکل کالج کی عمارت کسی اور ادارے کو دینا سندھ حکومت کا حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ متعصبانہ عمل ہے، حیدرآباد شہر میں پہلے ہی علاج معالجہ و تعلیم کی سہولتوں کی کمی ہے اور سندھ کا دوسرا بڑا شہر اور پاکستان کا چھٹا بڑا شہر ہے لیکن پاکستان بننے کے بعد آج بھی میڈیکل کالج سے محروم ہے اب اس شہر کے باسیوں کیلئے میڈیکل کالج قائم ہونے کو تھا اور عمارت بھی تقریباً تعمیر ہوچکی تھی اس موقع پر میڈیکل کالج کی عمارت کو دیگر اداروں کے حوالے کرنا کسی بھی طرح متحسن عمل نہیں ہے، پاک سرزمین پارٹی سندھ حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ کوہسار میڈیکل کالج قائم کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی ایک ہسپتال بھی قائم کیا جائے تاکہ حیدرآباد کے شہریوں کو تعلیم و علاج کی سہولت میسر آسکے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں