تمام ڈی ایس پیزاپنے متعلقہ تھانہ جات کی حدود میں منظم کرائم، منشیات و دیگر کرائم کی روک تھام میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں، ایس ایس پی حیدرآباد

اتوار 5 دسمبر 2021 20:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس کے ساتھ ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کے ساتھ جرائم کے حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد کیا، اس موقع پر ریڈر ایس ایس پی حیدرآباد انسپکٹر اشفاق بھٹی، ہیڈ کلرک بشیر شاہ، انچارج سی آر او سب انسپکٹر فضل لغاری و دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی ان کے متعلقہ حدود میں ہونے والے کرائم کی تفصیلات پریزنٹیشن کے ذریعے رکھی گئی جس کے بعد ان سے اس حوالے سے تفصیلی بات کی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساجد امیر سدوزئی نے تمام ڈی ایس پیز کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے متعلقہ تھانہ جات کی حدود میں منظم کرائم، منشیات و دیگر کرائم کی روک تھام میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں، انہوں نے ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کو پابند کیا کہ وہ موثر اسنیپ چیکنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنائیں خاص طور پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ جاری رکھیں تاکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے داخلے کو روکا جاسکے اور جن علاقوں میں آپ ضرورت سمجھتے ہیں وہاں سرچ آپریشن کر کے جرائم پیشہ عناصر کو اپنی گرفت میں لائیں، اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز کو پابند کیا گیا کہ موٹرسائیکل چوری و اسنیچنگ کی وارداتوں پر خاص توجہ رکھیں اور ایسے عناصر کو جلد گرفت میں لائیں جنہوں نے شہریوں کی قیمتی موٹر سائیکلوں سے انہیں محروم کردیا ہے ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے بعد شہریوں کی موٹرسائیکل بحفاظت ان تک پہنچائیں، ایس ایس پی نے کہا کہ جن ایس ایچ اوز نے شہر میں کرائم کو کنٹرول کرنے اور منشیات کے خاتمے میں نمایاں کارکردگی دکھائی ان تمام کو سراہا جائے گا جبکہ ایسے ایس ایچ اوز جن کی حدود میں گزشتہ ماہ میں کسی بھی قسم کو کوئی بڑا کرائم نہ ہوا ہو اور منظم کرائم گٹکا، مین پوری سمیت دیگر سماجی برائیوں کی کوئی شکایات نہ ہو انہیں خصوصی سراہتے ہوئے انعام دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اینٹی انکروچمنٹ مہم میں ضلعی حکومت کی مکمل معاونت کریں اور شہر میں ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے میں ٹریفک پولیس کی ہرممکن مدد کریں، ہمارا اولین مقصد شہریوں کے درمیان تحفظ قائم رکھنا ہے، اگر کسی شہری کے ساتھ کوئی واردات ہوجائے تو ایف آئی آر کا اندراج فوری کیا جائے، آپ تمام قابل اور محنتی افسران ہیں آپ تمام کی کاوشوں سے شہر میں کافی حد تک کرائم پر کنٹرول ہوچکا ہے جو خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments