صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سماجی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے ، سیکریٹری ثقافت عبدالرحیم سومرو

اتوار 5 دسمبر 2021 20:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) صوبائی سیکریٹری ثقافت عبد الرحیم سومرو نے کہا ہے کہ صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سماجی تنظیموں کا کردار قابل ستائش ہے جوکہ اپنے دستیاب وسائل سے سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔وہ سیڈ آرگنائزیشن حیدرآباد طرف سے سندھی ثقافتی دن کی مناسبت سے مہران آرٹس کونسل حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے، تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری ، مختیار لغاری ، ایم ڈی سیاحت سندھ شیر محمد مہر ، ڈائریکٹر لائبریریز سندھ نزاکت علی فاضلانی ، ڈی ایچ او حیدرآباد لالا جعفر و دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم سومرو نے کہا کہ سندھ کی شاہکار ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر کے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے جس کیلئے نہ صرف سندھ حکومت بلکہ سندھ میں موجود تمام سماجی ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں، انہوں نے این جی او کی چیئرپرسن نصرت خانم کی طرف سے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر انہیں سراہا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے ثقافتی پروگرامز منعقد کرانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں محکمہ ثقافت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، اس موقع پر پروگرام میں امجد رانا ، شمن میرالی ، سنی خان ، ذاکر مستانا ، شینی عظیم ، اشرف سیاں ، یوسف پٹھان ، رزاق کرن اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments