جامعہ سندھ جامشورو کی طرف سے ایم بی اے (ایوننگ) کے سیمسٹر امتحانات کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13 دسمبر تک توسیع

منگل 7 دسمبر 2021 00:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) جامعہ سندھ جامشورو کی طرف سے ایم بی اے (ایوننگ) کے سیمسٹر امتحانات کی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 13 دسمبر تک توسیع کر دی گئی، ناظم امتحانات سیمسٹر جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی نے مطلع کیا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 2 سالہ ایم بی اے 6 سیمسٹر پروگرام کے تیسرے اور چھٹے سیمسٹر کے امتحانات بہت جلد منعقد کئے جائیں گے، ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات کا آن لائن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت بغیر لیٹ فیس کے فیس جمع کرانے کی تاریخ 7 سے 13 دسمبرمقرر کی گئی ہے، 13 سے 17 دسمبر تک 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں