ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا دشعیب احمد ملک نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا

منگل 7 دسمبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآبا دشعیب احمد ملک نے اپنے منصب کا چارج سنبھال لیا، ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملک کے بلدیہ اعلیٰ پہنچنے پر بلدیہ کے افسران اور عملے نے انہیں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایڈ منسٹریٹر حیدرآباد نے بلدیہ کے افسران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر حیدرآباد شعیب احمد ملک نے کہا کہ میں شہر اور ادارے کی ترقی و بہتری اور اپنے فرائض کی ادائیگی پر یقین رکھتاہوں،اور آپ تمام افسران و ملازمین سے یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ حیدرآباد شہر میں بہتری کے کاموں کیلئے اپنی تمامتر توانائیاں بروئے کار لائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر اور ادارے کی بہتری اور ترقی کیلئے میر ا آپ کے ساتھ بھر پور تعاون رہے گا

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں