دما غی نشو نما پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ترتیب بگڑتی ہے تو معاملات خراب ہوتے ہیں ، ماہر نفسیات ڈاکٹر شاہنواز ایم کے دل

ذہنی دباؤ ، خوف بے چینی ، صلاحیتوں کو روکتی ہیں ، قر آن مجید بہترین ضابطہ حیات ہے ، اس پر عمل کر کے ہم مستفید ہو سکتے ہیں

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ماہر نفسیات ڈاکٹر شاہنواز ایم کے دل نے کہا ہے کہ دما غی نشو نما پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ترتیب بگڑتی ہے تو معاملات خراب ہوتے ہیں ، ذہنی دباؤ ، خوف بے چینی ، صلاحیتوں کو روکتی ہیں ، قر آن مجید بہترین ضابطہ حیات ہے ، اس پر عمل کر کے ہم مستفید ہو سکتے ہیں، یورپین اسکالر اسلام کے اصولوں پر عمل کر رہے ہیں۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے ایک روز ہ میڈیکل کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان خیرات کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ، گو شہ نشین مریضوں کو ہمدردی اور حوصلہ دے کر معا شرے کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ، اپنے رویوں میں نرمی پیداکیجئے ، خوراک میں اعتدال اور روزانہ چہل قدمی کرنے سے نفسیا تی بیماریوں پر قابوپایا جا سکتا ہے ، معاشرے کا ہر فرد ملک کی خو شحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے زونل ایڈمنسٹریٹر تسلیم مختار نے بتایا کہ آج کا معلوماتی سیشن اس سلسلے کی کڑی ہے کہ ہم حیدرآباد میں عوام الناس کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، ہم نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ایک MOU بھی سائن کیا ہے کہ ممبران کو ہر ممکن رعایتی پیکیج فراہم کریں گے ، ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری حیدرآباد چیمبر کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ ہما ری حوصلہ افزائی فرمائی۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد فیضان الٰہی نے کہا کہ تاجر برادری کاروباری ترقی کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی حیدرآباد کی عوام کی فلاح و بہبود اور حیدرآباد کی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں گے، ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی طرف سے B.M.D. ہڈیوں ، رینڈم شوگر اور کولیسٹرول کے ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد عارف ، نائب صدر دانش شفیق قریشی نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شرکا ء کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ارکان عبد الوحید شیخ ، محمد حسین غو ری ، جاوید اقبال ، سید یاور علی شاہ ، آصف قریشی ، شوکت علی سومرو ، یوسف دادا ، انور درانی ، عباس چندریگر ، زاہد قریشی ، حسن ضیا ء ، عبد القادر سہروردی و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں