بنیادی حقوق کمیٹی کا تھر کے دیہاتوں میں میٹھے پانی کے پکے کنویں اور ہینڈ پمپ لگا کر پینے کا فراہم کرنے والے ڈاکٹر منیر بھرگڑی کو ایوارڈ دینے کا اعلان

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کی طرف سے صحرائے تھرکے دوردراز دیہاتوں میں میٹھے پانی کے پکے کنوئیں اور سینکڑوں ہینڈ پمپ لگاکر ہزاروں افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت پینے کا پانی فراہم کرنے والے ڈاکٹر منیربھرگڑی کو ایوارڈ دینے کااعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجباررحمانی نے کہا کہ سندھ کے درویش صفت ڈاکٹرمنیربھرگڑی نے اپنی اور اپنے دوستوں کی مدد سے پورے تھر میں جگہ جگہ میٹھے پانی کے پکے کنوائے اور سینکڑوں ہینڈ پمپ لگا کر صحابہ کرام کی سنت پرعمل کیاہے جس کی ہرسطح پرتعریف ئے جانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ FRCPکی گورننگ باڈی کے رکن ملک حسن رزاق اور ڈیوین کمار بھیل کی تجویز پر ڈاکٹر منیربھرگڑی کی انسان دوست خدمات پران کو ایوارڈ حیدرآباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ٹاپرز کی موجودگی میں ایوارڈ پیش کیاجارہا ہے تاکہ مستقبل کے معمار یہ جان سکیں کہ انسانوں کوزندہ رہنے کے لئے پانی جیسی نعمت کے حصول کے لئے ڈاکٹرمنیربھرگڑی کس طرح خدمت ابجام دے رہے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں