ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے تھانہ ویمن میں بچوں کے لئے تفریح گاہ کا افتتاح کردیا

منگل 7 دسمبر 2021 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) تھانہ ویمن میں بچوں کے لئے تفریح گاہ کا قیام، ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے تھانہ ویمن میں بچوں کے لئے قائم کی جانے والی تفریح گاہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انچارج PFC سینٹر سید واحد علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ ویمن انسپکٹر عذرا مجتبیٰ اور اسسٹنٹ منیجر PFC سینٹر کنول سولنگی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر تھانہ ویمن میں بچوں کیلئے تفریح گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں تھانہ ویمن پر آنے والی خواتین کے ساتھ بچوں کیلئے کسی بھی طرح کے ذہنی دباؤ سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہو گا، تفریح گاہ تھانہ ویمن کے حصے میں واقع ایک وسیع حصے میں بنائی گئی ہے جہاں مختلف رنگوں سے دیواروں کو سجایا گیا ہے، بچوں کے لئے جھولے، مختلف گیمز، کھلونے سمیت دیگر تمام تر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں،ایس ایس پی حیدرآباد نے تھانہ ویمن میں بچوں کے لئے قائم کی گئی تفریح گاہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ تھانہ ویمن میں خواتین عموماً گھریلوں جھگڑوں سمیت کئی مسائل لے کر تھانہ حاضر ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ آنے والے بچوں کے ذہنوں پر تھانہ اور ایسے مسائل کا شدید اثر پڑتا ہے لہذا ایسی تفریج گاہ کے قیام سے بچوں کو ذہنی دباؤ سے بچانے میں آسانی پیدا ہو گی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں