گذشتہ کئی روز سے حیدرآباد اور گردونواح میں گیس کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 16 جنوری 2022 00:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر ہاشم خان، صوبائی نائب صدر حاجی کمال خان، ضلع حیدرآباد کے صدر جاویدخان اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر سید راشد علی نے کہا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے حیدرآباد اور گردونواح میں گیس کی بندش اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے، ایک تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں عوام کا جنیا مشکل تر ہو گیا ہے اس پر ستم یہ ہے کہ سوئی سدرن گیس نے گذشتہ کئی روز سے گیس کی سپلائی بند کر کے شہریوں کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے، مشترکہ بیان میں اے این پی رہنمائوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈیگ فوری طور پر ختم کر کے گیس کی سپلائی بحال کی جاے اور شہریوں کو بلا جواز تنگ کرنے کا یہ عمل بند کیا جاے، ورنہ عوامی نیشنل پارٹی حیدرآباد کے عوام کے ساتھ مل کر اس نا روا سلوک کے خلاف سوئی سدرن گیس آفس پر بھر پور احتجاج کر ے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں