شہر بھر میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہی ہے،مسلم لیگ فنکشنل

اتوار 16 جنوری 2022 00:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے سینئر رہنماء و میڈیا کو آرڈینیٹر پیر یاسر ہائوس شاہد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کا سلسلہ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہی ہے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ صرف میٹنگوں سے نہیں عملی اقدامات سے مسائل حل ہوتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خود سڑکوںاورعام مقامات پر موجود ہوں گے تو مسائل نظر بھی آئیں گے اور حل بھی ہوں گے فی الحال صورتحال یہ ہے کہ نیا پل مکی شاہ روڈ،اسٹیشن روڈ،توپ چورنگی،قدم گاہ مولا علی کے عقب میں جانے والا راستہ ڈینٹر پینٹر کا کام کرنے والوں نے گھیر رکھا ہے جس سے ہوم اسٹیڈ والی چاڑھی سے آنے والا ٹریفک بری طرح متاثر ہوتا ہے عدالتوں کو جھوٹ بتایا اور دکھایاجارہا ہے شہربھر میں تجاوزات کی بھر مارہے اعلیٰ عدلیہ ،نیب ،ایف آئی اے اور دیگر ادارے صورتحال کا نوٹس لیں اور افسران کو شہر کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں