پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو حکومت کیخلاف تحریک کی صورت میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،عمران قریشی

پیر 17 جنوری 2022 22:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف ضلعی حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو حکومت کیخلاف تحریک کی صورت میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ کیونکہ عوام ان جماعتوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں ان ہی جماعتوں نے ملک کو آج اس نہج پر پہنچایا ہے۔

تین تین چار چار مرتبہ برسراقتدار رہنے والی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) ، جمعیت علماء اسلام اور دیگر عوام کو جواب دیں کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ۔ آج جو بھی مقدمات ان کی قیادت پر ہیں ان میں سے ایک مقدمہ بھی عمران خان یا ان کی حکومت کے کسی وزیر نے درج نہیں کرایا بلکہ یہ مقدمات ان جماعتوں کی قیادت نے ایک دوسرے کیخلاف درج کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو جو اقتدار ملا ہے اس میں جس قدر صورت حال خراب ہے اس کی ذمہ دار یہ ہی جماعت اوران کی قیادت ہے جس نے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں اور بینکوں میں پیسہ رکھوایا۔ بے نامی اکاؤنٹس جن میں چھولے والے، ٹھیلے والے، دہی بڑے والوں کے نام سے منی لانڈرنگ کی آج یہ کس منہ سے موجودہ حکومت کیخلاف بات کرتے ہیں انہیں ملک کے عوام اچھی طرح جانتے اور پہچانتے ہیں اب عوام ان کے بہکاؤے میں نہیں آئیں گے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں