روزہ شٹ ڈائون کے باعث 11KV نیو HDA اور بھٹائی ٹائون فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، حیسکو

پیر 17 جنوری 2022 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) حیسکو کی طرف سے سسٹم اپ گریڈیشن کے سلسلے میں 4 روزہ شٹ ڈائون کے باعث 11KV نیو HDA اور بھٹائی ٹائون فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،صارفین کو حسب ضرورت پانی ذخیرہ کرنے اور پانی کے بے جا اصراف سے گریز کی اپیل۔

(جاری ہے)

ایچ ڈی اے میڈیا سیل کے مطابق 11KV نیو HDA اور بھٹائی ٹائون فیڈرز پر جاری کام کے سلسلے میں 19 سے 22 جنوری تک بجلی کی سپلائی معطل رہے جس کے باعث جامشورو روڈ پر واقع نیو فلٹر پلانٹ سے مذکورہ 4 روز تک صبح 9 سے شام 5 بجے تک پانی فراہم نہیں کیا جا سکے گا، اس تعطل سے قاسم آباد ،ہیرآباد اور لطیف آباد و سٹی کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے، واسا اپنے صارفین کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ قلت آب سے بچنے کے لئے حسب ضرورت پانی ذخیرہ رکھیں اور پانی کے غیرضروری استعمال سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں