حیدرآباد،پاکستان کو انتشار کی کیفیت سے نکالنا ہوگا، پاکستان کی سلامتی و دفاع اتحاد اُمت میں مضمر ہے، مقررین

جمعرات 20 جنوری 2022 00:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان کو انتشار کی کیفیت سے نکالنا ہوگا، پاکستان کی سلامتی و دفاع اتحاد اُمت میں مضمر ہے، تمام علماء کرام شیوخ الاسلام اتحاد و امت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اتحاد اُمت کے پلیٹ فارم سے حیدرآبا دپریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے صوبائی و ضلعی دینی جماعتوں کے قائدین ، علماء اکرام ، شیوخ الاسلام ، آئمہ مساجد ، خطباء ، اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر، اتحاد اُمت کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما حافظ طاہر مجید، تحریک اللہ اکبر کے ذمہ دار عمر فاروق خانزادہ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما تاج محمد ناہیوں، حافظ خالد دھامراہ، جامع مفتاح العلوم عربیہ کے نائب مدیر مفتی حبیب اللہ ، جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی رہنما عبدالواحد خان سواتی، حافظ محمد ارمان ، قاری سعد اللہ سواتی، سنی رابطہ کونسل کے رہنما مفتی عبدالقیوم ، سید عاصم شاہ، جمعیت غرباء اہل حدیث کے ضلعی رہنما اسامہ امین ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مفتی خالد اکرم مدنی، رابطہ کونسل علماء اہلحدیث امیر عبداللہ فاروقی و دیگر مساجد، آئمہ اکرام، خطباء، اساتذہ اور طلباء نے اپنے خطابات کئے، انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ایک سازش کے تحت انتشار کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ اتحاد اُمت کو ختم کرکے سیکولر لادین قوت کو اوپر لایا جائے ، انہوں نے کہاکہ اس وقت قادیانیت کی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان اور اسلام کے دفاع کو انتشا رپھیلاکر کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ تمام علماء اکرام اور مشائخ کو چاہئے کہ اپنی مساجد اور منبرکے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ غیر اسلامی این جی اوز ، فلاحی و رفاعی کاموں کی آڑ میں سادہ لوح کمزور مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے کیلئے اپنا بے دریغ سرمایہ خرچ کررہی ہیں ، ہمیں چاہئے کہ ہم ایمانی قوت کے ساتھ اتحاد امت کے پلیٹ فارم پر مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر اتحاد اُمت کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئمہ مساجد کیلئے سب سے بڑا میڈیا منبراور محراب ہے جس سے پوری اُمت مسلمہ آگاہی حاصل کرتی ہے اس منبر اور محراب سے اتحاد امت کی صدائیں بلند ہونی چاہئیں تاکہ یکجہتی و اتحاد کو فروغ دیا جائے اور مسجد کو ایک فلاحی مرکز کے طورپر معاشرے میں اجاگر کیا جائے جہاں پر غرباء اور مساکین کیلئے دسترخوان لگوائے جائیں اور لوگوں کے مسئلے و مسائل کو علماء باہم اتحاد کے ساتھ حل کریں تاکہ معاشرے میں مسجد ایک فلاحی مرکز کے طورپر اجاگر ہو۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری امت مسلمہ انتشار کی کیفیت سے دوچار ہے، یہ انتشار تب ہی ختم ہوگا جب ہم اتحاد و یکجہتی کو فضاء کو قائم و دائم رکھیں گے اور ملک کی سلامتی کیخلاف مل کر ہر سازش کا مقابلہ کریں گی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں