حیدرآباد،مزدوروں کو بھی اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، حبیب الدین جنیدی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:33

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا ہے کہ مزدوروں کو بھی اپنے حقوق کے لئے بیدار ہونے کی ضرورت ہے پیپلزپارٹی لیبر ونگ مزدوروں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی۔مزدور ملک کی سیاست اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وہ حیدرآبا دپریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

اس موقع پر سید فیاض علی شاہ، لال بخش کلہوڑو، سید مداح حسین شاہ، اکبر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے دور میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں اور مہنگائی نے مزدور طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار سے 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی لیبر ونگ سندھ کونسل کا اجلاس حیدرآباد میں بلایا گیا ہے جس میں مزدوروں میں شعور پیدا کرنے کے لئے ہر ضلع اور ڈویژن کی سطح پر سیمینار اور جلسے منعقد کئے جائیں گے جبکہ آخر میں کراچی میں ملکی سطح کا مزدور کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اقتدار کے حصول کے لئے نہیں بلکہ خود مختیار پارلیمنٹ کے قیام کیلئے ہے ، ہمارا مقصد استحکام جمہوریت اور ملک کی مضبوطی ہے پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی اور نااہل و سلیکٹڈ حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن بدقسمتی سے مزدوروں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی نے گھروں میں کام کرنے والی محنت کش عورتوں سمیت صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لئے کئی لیبر قوانین بنائے ہیں جن پر عمل در آمد کا سلسلہ جاری ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں