رسول بخش پلیجو کی 92ویں سالگرہ کی مناسبت سے کل سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا،ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، نائب صدر سجاد احمد ایڈوکیٹ، نور احمد کاتیار، ساجد حسین مہیسر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آج 20 جنوری کو عوامی تحریک کی طرف سے عظیم انقلابی رہنما نامور ادیب و قانوندان اور عوامی تحریک کے بانی رسول بخش پلیجو کی 92ویں سالگرہ کی مناسبت سے سندھ بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، مرکزی تقریب رسول بخش پلیجو کی آخری آرام گاہ جنگشاہی گوٹھ منگر خان پلیجو میں ہوگی جہاں مرکزی رہنمائوں سمیت ذیلی تنظیموں کے مرکزی رہنما شرکت کر کے مرحوم کو خراج پیش کریں گے، ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نے تمام زندگی مظلوم قوموں اور مظلوم طبقوں کے لئے جدوجہد کی، انہوں نے سندھ و پاکستان میں نظریاتی محاذ پر کام کرتے ہوئے نوجوانوں اور خواتین کو جدید تعلیمی فکری شعور دیتے ہوئے مارکس انقلاب اور سائنس کی نئی راہ متعارف کرائی، انہوں نے سندھ کے قومی مسائل سے لیکر پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے ایم آر ڈی تحریک کی سربراہی کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں