سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے ہیرو کنسٹرکشن کمپنی کے سائٹ حیدرآباد میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے این او سی اور پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی

بدھ 19 جنوری 2022 21:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے ہیرو کنسٹرکشن کمپنی کے سائیٹ حیدرآباد میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے این او سی اور پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دیئے ہیں اور متعلقہ پلاٹ کا قبضہ فوری اسٹیٹ انجینئر حیدرآباد کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری انڈسٹریز سندھ نے ہیرو کنسٹرکشن کمپنی سائیٹ حیدرآباد کو ایک خط لکھا ہے جس میں بالیورڈ مال کے بلڈر ہمایوں برکت کی کمپنی کی مبینہ جعلسازی فراڈ کے بارے میں شکایات پراینٹی کرپشن حکام کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی اور سائیٹ لمیٹڈ حیدرآباد کے افسران کے خلاف جاری تحقیقات کا حوالہ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ایک خط میں بالیوارڈ مال سائیٹ کے بلڈر ہمایوں برکت کے خلاف الاٹیز کی بڑی تعداد سے جعلسازی اور فراڈ کی تحقیقات کے بارے میں خط لکھ کر آگاہ کیا ہے اورسائٹ لمیٹڈ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو سائیٹ نے تعمیرات کے لئے جو بھی این او سی جاری کئے ہیں وہ فوری معطل کر دیئے جائیں تا کہ عوام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے،سیکریٹری انڈسٹریز نے لکھا ہے 12 نومبر 21 کے خط میں پہلے ہی آپ کو سائیٹ حیدرآباد کے پلاٹ نمبر a/14 پر ہر طرح کی کمرشل سرگرمیاں روک دینے کی ہدایت کی گئی تھی، خط میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سائیٹ میں ہیرو کنسٹرکشن کمپنی کے نام سیاپ کو جو پلاٹ نمبر 14/اے الاٹ کیا گیا ہے وہ منسوخ کر دیا گیا ہے، تمام این او سی اور اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور پلاٹ فوری واپس لیا جاتا ہے آپ اس پلاٹ کو خالی کر دیں اور بلاتاخیرمعمول کے طریقے سے پلاٹ کا قبضہ سائیٹ انجینئر حیدرآباد کے حوالے کر دیں ورنہ سائیٹ لمیٹڈ کو مجبورا سخت قانونی کاروائی کرنی پڑے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں