ایوان زراعت سندھ کی پیپلز پارٹی کی جانب24جنوری کوہونے والے ہاری ٹریکٹر مارچ کی حمایت ،بھر پور شرکت کا اعلان

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ایوان زراعت سندھ نے پیپلز پارٹی کی جانب24جنوری کوہونے والے ہاری ٹریکٹر مارچ کی حمایت کرتے ہوئے بھر پور شرکت کا اعلان کر دیا،اس سلسلے میں ایوان زراعت سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں ایوان کے صدر سید میراں محمد شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، انہوں نے کہاکہ24جنوری کو پی پی کی جانب سے ہونے والے ہاری ٹریکٹر مارچ کی بھر پور حمایت کرتے ہوئیکہاکہ ملک میں آباد گاروں کی حالت انتہائی خراب ہے بیج، ڈیزل، زرعی میشنری کی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہیں اس صورتحال میں آباد گار طبقہ پریشان ہے اور اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہے ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے انہوںنے کہاکہ پیاز، ٹماٹرپرآنے والی لاگت بھی نہیں مل رہی ہے انہوںنے کہاکہ زراعت دشمنی کے زرعی معیشت تباہ ہوگئی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ زراعت کو بچانے لئے فوری طور پر ریلیف پیکج فراہم کرکے بیج ، ڈیزل کی قیمت گھٹائی جائے اجلاس میں ایوان کے جنرل سیکریٹری زاہد بھرگڑی، قبول محمد گھٹیان، نبی بخش، محمد خان سرایجو، فضل حبیب شاہ، مراد علی نظامای، میر عبدالکریم تالپور حافظ عبدالحلیم میمن، شہزاد کان ودیگر نے بھی شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں