حیدرآباد محکمہ کسٹم ،کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر پکڑی گئی دو کروڑ روپے سے زائدمالیت کی منشیات ودیگر اشیا نذرآتش

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) حیدرآباد محکمہ کسٹم کی جانب سے کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر ایک دوران پکڑی گئی دو کروڑ روپے سے زائدمالیت کی منشیات ودیگر اشیا کو نذرآتش کیا گیا جس میں9610کلو گرام دیسی سپاری،7500غیر ملکی سیگریٹ کے ڈنڈے،8650کلو گرام اجینو موتو، چرس، افیون، گٹکا، انڈین میڈیسن، کورین انجیکن ودیگر اشیا شامل تھی نذر آتش کی جانے والی اس تقریب میں جوڈیشنل مجسٹریٹ حیدرآباد، رینجرز، پولیس این این افسران اور چمبر آف اسمال ٹریڈرس کے رہنماں نے شرکت کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم جمشید علی تالپور نے کہاکہ آج پوری دنای میں کسٹم کا عالمی دن منایاجارہاہے انہوںنے کہاکہ کسٹم اپنی ذمہ داری پوری کرتیہوئے ملکی معیشت کونقصان سے بچانے سیت مالک میں نشہ کی لانت کو ختم کونے کے لئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں