ایم کیوایم حیدرآباد کی جانب سے خلیل الرحمن خانزادہ کی ہلاکت اور گھروں پرپولیس کے چھاپے و خواتین پربہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پولیس نے قاتلوں کو تحفظ فراہم کیا جو سندھ سرکار کی مہاجر سندھی فساد ات کرنے کی سازش ہے، دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی کا سپر یم کورٹ نوٹس لے،احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم حیدرآبادکے رہنمائوں کا خطاب

اتوار 23 جنوری 2022 00:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) خلیل الرحمن کو دن دیہاڑے کورٹ کے باہر پولیس کی موجودگی میں دہشت گردوں نے سر عام فائرنگ کر کے شہید کیا اور پولیس نے قاتلوں کو تحفظ فراہم کیا جو سندھ سرکار کی مہاجر سندھی فساد ات کرنے کی سازش ہے، دہشت گردی کی اس بہیمانہ کارروائی کا سپر یم کورٹ نوٹس لے کیونکہ سندھ حکومت اور پولیس ان جرائم پیشہ نام نہاد قوم پرستی کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے زیراہتمام کوہ نور چوک پر ایم کیوایم پاکستان کے ٹنڈو الہیار کے سینئرکارکن خلیل الرحمن خانزادہ کی فائرنگ سے شہادت اور ٹنڈو الہیار میںلواحقین کے گھروں پر سندھ پولیس کے چھاپے اور مہاجر نوجوان و خواتین پر پولیس کا بہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ٹائر بھی نذر آتش کئے گئے، احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈ والہیار میں ہونے والے یہ دہشت گردی کا پورا واقعہ ریکارڈ پر ہے اور فوٹیجز موجود ہیںمگر انصاف کی سندھ سرکار اور پولیس سے ہمیں امید نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نا سمجھا جائے یہ وہی عناصر ہیں جنہوں نے 30 ستمبر 1988 کو حیدرآباد میں قتل عام کیا، ان کو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور قرار و اقعی سزا دی جائے، لواحقین کے گھروں پر پولیس کے چھاپے اور نوجوان و خواتین پر تشدد کا عمل بند کیا جائے ورنہ عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی اس شرمناک واقع سے عوام و کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں