آفاق احمد کی تعصب پر مبنی تقریر کی مذمت کرتے ہیں کسی قوم کی تذلیل کرنے کا حق کسی کو نہیں، اے این پی

ہمارے آبائو اجداد نے ہمیشہ امن بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا ہے، ہم نفرت کی سیاست اور اس پر یقین رکھنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں،انورزیب خان

اتوار 23 جنوری 2022 00:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر انور زیب خان، صوبائی نائب صدر حاجی کمال خان، ضلع حیدرآباد کے صدر جاوید خان اور جنرل سکیرٹری سید محمد امین نے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی تعصب پر مبنی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قوم کی تذلیل کرنے کا حق کسی کو نہیں، ہم عدم تشدد اور احترام انسانیت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے آبائو اجداد نے ہمیشہ امن بھائی چارے کے فروغ کا درس دیا ہے، ہم نفرت کی سیاست اور اس پر یقین رکھنے والوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اے این پی رہنمائوں نے کہا کہ ہم یہاں پر محنت کر کے حق حلال کی روزی کماتے ہیں،ہم ان لوگوں کو بھی خوب جانتے ہیں جو اس شہر میں غنڈا گردی اور بھتہ خوری کرتے آے ہیں اور جتنا نقصان اپنی قوم کو ان کے ہاتھوں ہوا ہے یہ اس شہر کا ہر ذی شعور شخص اچھی طر ح جانتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کسی قوم کے خلاف نہیں سب کو اپنا بھائی اور دوست سمجھتے ہیں لیکن اگر کسی کے دماغ میں یہ بات ہے کہ پختون لا وارث ہیں تو وہ اپنے دماغ کا کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کرائے، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہر روڈ ہرمقام اور ہروقت پختونوں اور ان کے حقوق کے لئے ہرمحاذ پر کھڑے ہو کر ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں