، حیدرآبا دمیں بلاول بھٹو کی قیادت میں کسان ریلی موجودہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،چوہدری نظام الدین آرائیں

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

ح*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ حیدرآبا دمیں بلاول بھٹو کی قیادت میں کسان ریلی موجودہ حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ اب اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ، عمران خان کی حکومت نے ہر طبقے کے ساتھ ظلم و زیادتی روا رکھی ہوئی ہے۔

وہ پریٹ آباد اور نورانی بستی میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر چوہدری شاہانی آرائیں، چوہدری انس آرائیں، محمد علی گوہر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہاکہ آج مزدور، ہاری، کسان ، تاجر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد معاشی بدحالی کا شکار ہیں، اس حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھن لی ہے ، کسان جو پورے سال محنت کرکے زمین کاشت کرتا ہے لیکن کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے کاشتکاروں، زمینداروں کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اپنی زمینیں بھی کاشت نہیں کرپارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالے جانے والی ریلی سے اس ملک میں انقلاب کا آغاز ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب اس حکومت کا خاتمہ ہوگا اور پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر برسراقتدار میں آکر غریب عوام کو اس کا جائز حقوق دے گی۔ ۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments