۹حیدرآباد،کورونا مریضو کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال جامشورو میں جدید طرز کا آئیسولیشن وارڈ قائم

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

:حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد ، جامشور وکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبشر علی کولاچی نے کورونا کی پانچویں لہر اور اومی کرون کے مریضوں کے متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول اسپتال جامشورو میں جدید طرز کا آئیسولیشن وارڈ قائم کردیا ہے جہاں اس حوالے سے تجربہ کار ماہر ڈاکٹروں او رپیرامیڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے ، اس وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو وینٹی لیٹر کے علاوہ ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ، کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے مریضوں کی ممکنہ تعداد کی صورت میں سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا آئیسولیشن وارڈ کو اپ گریڈ کرکے وہاںمریضوں کو رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد کی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی، اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، اے ایم ایس جامشورو ڈاکٹر نیاز حسین ببر،اے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

ایم ایس ڈاکٹر مبشر علی کولاچی نے کہاکہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو میں ریڈیو لوجی ڈپارٹمنٹ اور تین ایم آر آئی مشینیں لگائی گئی ہیں جبکہ مشین تنصیب کے آخری مراحل میں ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ حادثات میں سی ٹی اسکین مشین بھی لگائی گئی ہے ، مریضوںں کو فوری طورپر پتھالوجی ٹیسٹ کی فراہمی کیلئے الٹرساؤنڈ کے علاوہ ایڈوپلر الٹراساؤنڈ کی مشینیں بھی لگائی گئی ہیں جس سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص میں مدد ملتی ہے اور دیگر ایکسرے مشین موجود ہیں ، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد و جامشورو میں زیر علاج مریضوں اور ڈاکٹروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے 650 سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت کام کرتے ہیں۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments