اے اے کے انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے طلبا کو اسکالرشپ دینے کیلئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماسٹرزکے چارطلبہ نے کوالیفائی کرلیا

پیر 24 جنوری 2022 23:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) اے اے کے انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے طلبا کو اسکالرشپ دینے کیلئے سندھ زرعی یونیورسٹی کے ماسٹرز کے طلبہ سے انٹرویوز لئے گئے جس میں چار طلبہ نے اسکالرشپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اے اے کے انڈوومنٹ کمیٹی کا 13 واں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی زیرصدارت ہوا اور بعدازاں زرعی معاشیات میں ٹو کے 21 بیچ کے ماسٹر ڈگری پروگرام کے طلبا سے انٹرویوز کئے گئے جس کے بعد اسکالرشپ کے لیے چار طلبا منتخب ہوگئے، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، اے اے کے انڈوومینٹ فنڈ کے ڈونر کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر قاضی سلیمان میمن، چیئرپرسن شعبہ ایگریکلچرل اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن، ڈائریکٹریونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، ڈئریکٹر فنانس انیل کمار، ڈئرکیکٹر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ منظور حسین لاکھیر اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وی سی ڈاکٹر فتح مری نے شرکا پر زور دیا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا کے لیے اسکالرشپ کے مزید مواقع پیدا کرنے ہوں گے، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو نجی شعبے اور مالی طور پر مستحکم شخصیات اور سابق طلبا سے ملاقاتیں شروع کرنی چاہئیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس ہمارے ہونہار طلبا کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم کررہا ہے اور طلبا کی مکمل مدد کے ساتھ آگاہی سیشن کو بڑھایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ای پورٹل اسٹیک ہولڈرز کے لیے شروع کیا جائے گا تاکہ وہ خدمات اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنا قیمتی آرا دے سکیں، سید نعمان علی شاہ، فوکل پرسن سکالرشپس نے ایجنڈا، ورکنگ پیپر سے آگاہ کیا اور کمیٹی ممبران کو پریزنٹیشن دی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں