ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کاملازمین کی ایک سال کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دھرنے کا اعلان

منگل 25 جنوری 2022 00:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی ای)نے ملازمین کی ایک سال کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے کے قانون پر عملدرآمد نہ ہونے پر آج منگل سے ڈی جی ایچ ڈی اے آفس پر دھرنے کا اعلان کر دیا، یونین کے عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس صدر بہرام خان چانگ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کی کاروائی تلاوت کلامِ پاک سے ہوئی، یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی نے کہا کہ HDAشعبہ واسا کے ملازمین 12ماہ کی تنخواہوںریٹائرڈ اور یتیم بیوائوں کی 12ماہ کی پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ملازمین بھوک و افلاس میں مبتلا ہو کر زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عرصہ دراز سے کام کرنے والے ورک چارج کنٹرکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جارہا جبکہ ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین واسا کا سسٹم چلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ ورک چارج ملازمین عرصہ دراز سے جن پوسٹوں پر کام کر رہے ہیں قانون کے مطابق جو ملازم 90دن تک ایک ہی پوسٹ پر کام انجام دے اسکی قانون ریگولر کیا جانا چاہیے مگر افسوس کہ ادارے میںلاقانونیت کا راج ہے جبکہ حکومتِ سندھ کے کم سے کم تنخواہ 25ہزار روپے کے قانون پر عملدرآمد نہیںکیا جارہا ہے، ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی ای)، ایچ ڈی اے شعبہ واسا کے ان مسائل پر مسلسل HDAانتظامیہ اور حکومت سندھ کے حکام ِ بالا کو توجہ دلاتی رہی ہے مگر افسوس کہ نا تو حکومتِ سندھ واسا ملازمین کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی HDAانتظامیہ ملازمین کی تنخواہیں /پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے لیے کوئی پیش رفت کر رہی ہے اس تمام صورتحال پر HDAایمپلائیز یونین CBAنے فیصلہ کیا ہے کہ 25جنوری 2022سے ڈائریکٹر جنرل HDAکے آفس پر احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا اور یہ دھرنا واسا ملازمین کے مسائل کے حل ہونے تک جاری رہے گا، اجلاس میں نائب صدر نیا ز حسین چانڈیو محمد رئیس کھوسو انتظار حسین زیدی صابر احمد ، نسیم احمد ، عطر خان چانگ ، علی محمد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں