۵ عوام زرداری ٹولے کو پہچانے اور آئندہ الیکشن میں اس کرپٹ ٹولے کو ووٹ دینے سے گریز کریں: ایڈووکیٹ علی پلھ

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما ایڈوکیٹ علی پلھ نے اب عوام زرداری ٹولے کو پہچانے اور آئندہ الیکشن میں اس کرپٹ ٹولے کو ووٹ دینے سے گریز کریں۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔اس موقع پر سید ذوالفقار علی شاہ، ڈاکٹر مستنصر باللہ ،عمران ظفر قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

انہوں نے بلا ول بھٹو زرداری کے کسان ٹریکٹر مارچ کو کسانوں سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ڈرامہ رچایا گیا ہے جبکہ سندھ کے کسان معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پیپلزپارٹی کے جیالے کمیشن کے عیوض من پسند لوگوں کو یوریا کھاد فروخت کر رہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی ٹریکٹر مارچ کرکے عوام میں ڈرامہ کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1800 روپے والی یوریا کھاد کی بوری کسان پانچ ہزار روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں،صوبہ پنجاب میں آٹا 60روپے فی کلو فروخت ہو رہاہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام80 روپے فی کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں اور تین لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کے گوداموں سے کس کے چوہے کھا گئے، ٹریکٹر اسکیموں میں گھپلے کئے گئے جبکہ ٹڈی دًل مار مہم کے دوران اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں