تحریک لبیک کے مرکزی قائد سید خرم ریاض شاہ ودیگر 2018ء کے دھرنا کیس سے با عزت بری

جمعرات 27 جنوری 2022 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 حیدرآباد نے اسلم سروری ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد تحریک لبیک کے مرکزی قائد سید خرم ریاض شاہ ،ضلع حیدرآباد کے سرپرست اعلی شیخ الحدیث صوفی رضا محمد عباسی اور محمد اویس کو 2018ء کے دھرنا کیس سے با عزت بری کردیا واضح رہے کی مذکورہ رہنمائوں پر سال2018ء میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آسیہ مسیح رہائی کے خلاف حیدرچوک پر احتجاجی دھرنا دیاتھا جس پر حیدرآباد کے تھانہ مکی شاہ میں ایف آئی آر نمبر 2018/63 انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں