کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" کا آغاز 10 مارچ کو ہوگا، انور حسین خانزادہ

جس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور سکھر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینگے

پیر 7 مارچ 2022 20:52

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مشرکہ تعاون سے "کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" کا آغاز 10 مارچ کو ھوگا، جس میں سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینگے، جس کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹرفتح مری اور ھیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کریں گے، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے "کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام" کا آغاز 10 مارچ سے کیا جا رہا ہے، جس میں سندھ کے پانچ ڈویژنوں کے نوجوان مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

جس میں سندھ کی کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور سکھر کے نوجوانوں کو ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ، ویٹ لفٹنگ سمیت نوجوانوں کو مواقع میسر ہونگے، سندھ زرعی یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کامیاب نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کی زیرمیزبانی پانچ ریجنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور شھید بینظیرآباد کے 15 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں اور لڑکیوں کو ریسلنگ، ہاکی، فٹ بال، کرکٹ اور ویٹ لفٹنگ اور فیمیل کھلاڑیوں کے لیے 25 مختلف قسم کے گیمز شامل ھونگے، جس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور میرپورخاص کے نوجوانوں کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس کے مقابلے 10 اور 11 مارچ کو شروع ھونگے، اعلامیہ کے مطابق پانچ ریجنز کے کھلاڑیوں کے ٹرائل سیشن کے بعد کامیاب کھلاڑیوں کے پانچوں ریجنز کے آپس میں مقابلہ ھونگے۔ جس کے بعد سندھ کی سطح پر جیتنے والے ملکی اور عالمی مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے، اس ضمن میں حیدرآباد ریجن ریسلنگ گیمز 10 مارچ کو یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے، جس کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل کریں گی، جب کہ اس پروگرام کے منیجر سندھ زرعی یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر انور حسین خانزادہ ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں