مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے حکومت کے جانے سے متعلق خواب دیکھ لیا

عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی حکومت کا کام اتر جائے گا: منظور وسان کی پیشنگوئی

جمعرات 17 مارچ 2022 23:46

ٌٹنڈو جام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2022ء) مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے حکومت کے جانے سے متعلق خواب دیکھ لیا اور پیش گوئی کی ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا۔عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ٹنڈوجام میں تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی حکومت کا کام اتر جائے گا۔

منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ نہ جلوس ہوگا نہ جلسے، اس سے پہلے ہی کوئی بڑا فیصلہ آجائے گا اور عدم اعتماد سے پہلے ہی تمام معاملات طے ہوجائیں گے۔اتحادی جماعتوں کے حوالے سے صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جس کا پلڑا بھاری ہوگا اتحادی اس کے پاس جائیں گے، اس بار اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان کیساتھ جوکچھ ہورہاہے،اچھا نہیں ہورہا، جوبھی ہوگاعوام کیحق میں ہوگا۔

عام انتخابات سے متعلق منظور وسان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی ہوسکتیہیں اورتاخیربھی ہوسکتی ہے، 28مارچ سے پہلے بہت اہم اوربڑے فیصلے ہوں گے۔ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری پرانی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم کے اتحاد سے سندھ کے رہنے والوں کو نقصان نہیں ہوگا۔صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گے۔جمہوریت چلے گی اورپولیٹیکل سسٹم چلے گا لیکن عمران خان بائے بائے کرتے نظر آرہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کو زبردستی اغواکرنیوالی باتوں میں صداقت نہیں، ایسے الزامات سے لگ رہا ہے ،عمران خان کو ممبران پر خود اعتماد نہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں