ہمارے نوجوان باصلاحیت اور ان کا مستقبل روشن ہے ،نگ کمانڈرحبیب اللہ مہیسر

بدھ 18 مئی 2022 22:53

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ میں ایک سیمینار " پاکستان ایئر فورس میں نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل " کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں حبیب اللہ مہیسر ونگ کمانڈر پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن حیدرآبا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی سیمینار میں ونگ کمانڈر نے طالب علموں کوپاک فضائیہ میں شمولیت سے متعلق آگاہی دی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں ، ان کا مستقبل روشن ہے اور وہ وطن عزیز کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے صوفی یونیورسٹی کے طالب علموں سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کے حصول کے بعد ایئر فورس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ کی وائس چانسلر پروین منشی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یونیورسٹی کے نوجوان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی تعلیم کی جانب بھرپور توجہ دیں تاکہ دفاعی اداروں میں شمولیت اختیار کر کے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کریں ۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم میمن ، پروفیسر ہاشم ڈیتھو، پروفیسر ڈاکٹر گلزار ، پروفیسر خواجہ حسین ، فیصل قمبرانی دیگر اساتذہ اور طالبعلموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں