انتہائی مطلوب کورولا کار گینگ کاسرغنہ مٹھو چٹیانہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

جمعرات 19 مئی 2022 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) انتہائی مطلوب کورولا کار گینگ کاسرغنہ مٹھو چٹیانہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، اس کے خلاف پنجاب اور سندھ کے تھانوں پر 2 درجن کے قریب مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق رواں سال مارچ اور اپریل کے دوران حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتی کی وارتیں ہوئی جن میں شامل مرد و خواتین نئے ماڈل کی کاروں میں سوار ہوکر تھانہ بلدیہ، تھانہ قاسم آباد، ائیرپورٹ اور نسیم نگر میں مختلف گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر نقدی، زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، آج ایک اور واردات کیلئے ائیرپورٹ کی حدود گلستان سرمست روڈ نزد مونو ٹیکنیکل کالج کے قریب ملزمان دو مختلف کاروں میں ایک اور واردات کی نیت سے پہنچے جہاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس دوران پولیس مقابلہ پیش آیا اور ایک ملزم مٹھو چٹیانہ عرف زوار حسین مہر زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گھروں میں کورولا کار ڈکیت گینگ کا تعلق پنجاب سے ہے جو مختلف نئے ماڈل کی کاروں کو استعمال میں لیتے اور جن کے ساتھ واردات میں خواتین بھی شامل ہوتی تھی حیدرآباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ خبر کے نتیجے میں وہ تمام افراد جن کے گھروں میں اس ڈکیت گینگ نے لوٹ مار کی واردات کی انہوں نے باقاعدہ طور پر ملزم کو پہچان لیا کہ اسی گینگ نے ان کے گھروں میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ڈکیت گینگ کے سرغنہ مٹھو چٹیانہ عرف زوار حسین مہر کے خلاف صوبہ پنجاب میں 18 سے زائد مقدمات 1 سندھ کے شہر سکھر جبکہ حیدرآباد میں کی جانے والی 4 سے زائد مختلف وارداتوں میں بھی ملزم شریک جرم تھا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں