لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میںیوم فلاح و بہبودکے موقع پر سیمینار کا اِنعقاد کیا گیا

وائس چانسلر کاطلبہ کے لیے شکایتی پورٹل اور طلبہ کی مختلف ضروریات کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 19 مئی 2022 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میںیوم فلاح و بہبودکے موقع پر سیمینار کا اِنعقاد کیا گیا، تقاریر، موضوعاتی لیکچرز کے ذریعے طلبا کو صحت کی اِہمیت سے آگاہ کیا گیا، لیاقت یونیورسٹی جامشوروکے سینٹر فار سائیکو سوشل اینڈ اکیڈمک ویلبینگ نے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، اسٹو ڈ نٹس افیئرز اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے (یوم فلاح و بہبود)کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، سیمینار میںوائس چانسلرلمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن ،پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمن(پرنسپل ہینڈارڈ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری)، پروفیسر عنیزہ نیاز ،ڈین فیکلٹی آف میڈ یسن اینڈ الائیڈ ،پروفیسر معین انصاری، ڈین سرجری اینڈ الائیڈ پروفیسر اشوک نرسانی اور ڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر منور عالم انصا ری نے خصوصی طور پر شرکت کی، وی سی پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے لیے شکایتی پورٹل اور طلبہ کی مختلف ضروریات کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے پروفیسر معین انصاری، ڈاکٹر اطیر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے طلبا کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مدد کی، تقریب میں تقاریر، موضوعاتی لیکچرز اور معزز مہمانوں کی پریزنٹیشن سے طلبا کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، تقریب کے اِختتام پر وائس چانسلرلمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں