سی آئی اے حیدرآباد پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا اہم کارندہ گرفتار ،مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد

اتوار 22 مئی 2022 16:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) سی آئی اے حیدرآباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندے کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ انچارج سی ائی اے حیدرآباد انسپکٹر منیر عباسی کی سربراہی میں کارروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندے جہانگیر گاہیلو کو ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور راؤنڈز سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا کارندہ ظاہر کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر مختلف وارداتوں میں چوری شدہ 5 عدد موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی "ماسٹر کی" بھی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم مختلف اضلاع کے تھانوں میں 12 سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں