۔حیدرآباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں کارکن اور عوام سے 25مئی کو تاریخی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے نکلیں ،عمران قریشی

اتوار 22 مئی 2022 20:30

Uحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے سینئر رہنما عمران قریشی نے پی ٹی آئی حیدرآباد سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 25مئی کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں تاریخی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جلد سے جلد نکلیں کیونکہ اب شہباز شریف کی حکومت کا زیادہ عرصہ اقتدا رمیں رہنا ملک کیلئے سیکورٹی رسک ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سارے کرپٹ اور بدعنوان ایک ہی حکومت میں شامل ہوگئے ہیں ان کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کا امیج بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خوشحالی کی طرف تیزی سے گامزن تھا کہ بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا ۔ لوٹوں کی منڈی لگی جس نے پاکستان کی سیاست کو بدنام کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گ سندھ کے عوام لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے بلکہ اس وقت تک واپس گھروں کو نہیں آئیںگے جب تک اس حکومت کے خاتمے کی تاریخ کا اعلان نہ کردیا جائے۔

اب یہ حکومت صرف اسلام آباد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ پنجاب میں بھی لوٹوں کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور چوہدری پرویز الٰہی کی حکومت عملی طورپر بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ، مریم نواز ، آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر جودعوے کررہے تھے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیکن انہوں نے ایک ماہ میں جو ملک میں مہنگی کی ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ ڈالر ڈبل سنچری سے اوپر چلا گیا اور پاکستانی کرنسی دن بدن زوال پذیر ہورہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں