شدید ہوائوں کی وجہ سے متاثر فیڈر کی مرمت کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے: حیسکو ترجمان

پیر 23 مئی 2022 15:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) شدید ہوائوں کی وجہ سے فیڈر کا پول متاثر ہوا ہے،جس کی تبدیلی اور مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان حیسکو کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایگزیکیوٹو انجنیئر آپریشن ڈویژن گاڑی کھاتہ،اختیار احمد میمن اور ایس ڈی او صدر سب ڈویژ ن امتیاز احمد میمن حیسکو کے تکنیکی عملے کے ہمراہ 11 کے وی۔پولی 2۔ فیڈر کے پول کی تبدیلی اور مرمتی کام کی سائیٹ پر نگرانی کررہے ہیں۔ترجمان حیسکو نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ اس فیڈر کے تمام صارفین کو بجلی کی عدم فراہمی پر معذرت خواہ۔ہے اور جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں