ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا قومی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

پیر 23 مئی 2022 15:48

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد  کا قومی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور نے ضلع میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر مقرر ٹیموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنی ذمے داریاں ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں جبکہ مسافر گاڑیوں کو پولیس کی مدد سے روک کر ان میں موجود پانچ سال عمر تک کے تمام بچوں کو ہر صورت میں قطرے پلائے جائیں ۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پولیو مہم اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرکے ملک کو پولیو سے پاک کیا جاسکے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر روینیو افسران کی جانب سے بھی قومی انسداد پولیو مہم کو یقینی بنانے اور ٹارگٹ کے حصول کے لیے دورے کرکے ٹیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں