شہید بینظیر آباد ،ادارہ تحفظ ماحولیات کے ریجنل انچارج کا ٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ، صفائی کی خراب صورتحال اورانسنریٹر پلانٹ نہ چلانے پر برہمی کا اظہار

منگل 24 مئی 2022 00:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ادارہ تحفظ ماحولیات ضلع شہید بینظیرآباد کے ریجنل انچارج گل امیر سنبل نےٹیم کے ہمراہ سول ہسپتال شہید بینظیرآباد کا دورہ کیا اور صفائی کی خراب صورتحال اورانسنریٹر پلانٹ نہ چلانے پر برہمی کا اظہار کیا ، ہسپتال انتظامیہ کو طبعی فضلہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز 2014 کے تحت ٹھکانے نہ لگانے پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کو شخصی سماعت پر ڈائریکٹر جنرل سیپا کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

پر ریجنل انچارج نے عوامی شکایت پر اچانک دورہ کرکے ہسپتال کے انسنریٹر پلانٹ نہ چلانے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہسپتال میں موجود کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہیں لگایا جا رہا جس کے وجہ سے جگہ جگہ پر کیمیکل فضلہ جلایا جا رہا ہے اور انسانی جانوں پر کافی خراب اثرات مرتب ہو رے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ سول ہسپتال کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات کی ڈائریکٹر جنرل کے روبرو پیش ہونے کے لئے شخصی سماعت کا نوٹس جاری کیا جائیگا۔

سیپا ٹیم نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہسپتال میں ادارہ تحفظ کے قانون 2014 کے مطابق بنائی گئے ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رولس 2014 کی خلاف ورزی کسی صورت میں برادشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف صفائی اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کے قانونی طریقے کے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں صفائی کا فقدان ہے جبکہ کیمیکل فضلے کو الگ کرنے کا نظام نہ ہونے پر علاقہ مکینوں میں بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے لیبارٹری اور آپریشن تھیٹر، گائنی وارڈ سے نکلنے والے آلودہ پانے کو بغیر ٹریٹ کیے سوریج نالیوں میں بہایا جانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں