حکومتِ سندھ بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور چھوٹے کاروبار کرنے کے لئے سہولتیں فراہم کر رہی ہے،تنزیلا امِ حبیبہ قمبرانی

پیر 23 مئی 2022 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعلی سندھ کی معاونِ خصوصی تنزیلا امِ حبیبہ قمبرانی نے کہا ہے کہ ہر شخص کو سرکاری نوکری ملنا ناممکن ہے، حکومتِ سندھ بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور چھوٹے کاروبار کرنے کے لئے سہولتیں فراہم کر رہی ہے،پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت کی ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو تربیت دے کر ان کو ہنر مند اور تخلیقی اذہان پیدا کرنے پر زیادہ سے زیادہ کام کیا۔

انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی وزیرِ اعلی سندھ کی معاونِ خاص تنزیلا امِ حبیبہ قمبرانی کی طرف سے ویب ڈیزائننگ، گرافکس ڈیزائننگ، تخلیقی لکھائی، کمپیوٹر اور سافٹ ویئرس بنانے کے کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے، جامعہ مہران، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومتِ سندھ کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو ویب سائٹ بنانے، مواد لکھنے، گرافکس ڈیزائننگ سمیت کمپیوٹر اور سافٹ ویئر کی تربیت دینے والے نیصنل فری لانسسنگ ٹریننگ پروگرام کے کامیاب طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے تنزیلا قمبرانی نے کہا کہ نہ صرف نوکری کے لئے لئے پڑھنا لکھنا چاہیے بلکہ تعلیم کا اولین مقصد شعور حاصل کرنا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جامعہ مہران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کہ نوجوانان سندھ اور ملک کا اہم اثاثہ ہیں، ہم اس اثاثے کو کاآمد بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ مہران سندھ اور پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار مانگنے کے بجائے روزگار دینے والے بننا سیکھنے پر کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتیں رکھنے والے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں نوکری کی ضرورت نہیں، گھر بیٹھے نوجوان پیسے کما سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج کامیاب نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ ملے ہیں، ان میں ایسے نوجوان بھی ہیں جو مواد لکھنے، گرافکس ڈیزائننگ اور ویب ڈیزائننگ کے ذریعے تقریب 5 ہزار امریکی ڈالر کما چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کو بڑھانے، منفرد سوچنے اور سیکھتے رہنے پر نوجوانوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، گریجویشن تقریب سے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے نمائندہ حماد بن خالد اور پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر قاسم آرائیں نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر انعام بھٹی و دیگر نے شرکت کی، قبل ازیں معاون خاص تنزیلا امِ حبیبہ تمبرانی نے جامعہ مہران میں قائم کردہ نئے انکیوبیشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں