حیسکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی خالی اسامیوں پر جمع کرائی گئی درخواستوں کی چھان بین مکمل، فہرست جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری

پیر 23 مئی 2022 23:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر کی طرف سے حیسکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی خالی اسامیوں پر جمع کرائی گئی درخواستوں کی چھان بین مکمل، اہل و نااہل امیدواروں کی فہرست جامعہ سندھ کی ویب سائٹ پر جاری، اعتراضات داخل کرنے اور رہ جانے والے کاغذات جمع کرانے کے لے 27 مئی تک کا وقت مقرر۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر ڈاکٹر آفتاب چانڈیو نے مطلع کیا ہے کہ حیسکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی ملازمت کیلئے دی گئی درخواستوں کی چھان بین کا کام مکمل کرنے کے بعد اہل اور نامکمل درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی گئی ہیں جو جامعہ سندھ کی ویب سائٹ sutc.usindh.edu.pk/hesco پر دستیاب ہے، ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ حیسکو میں اسسٹنٹ لائن مین کی 365 اسامیوں کیلئے درخواست دہندہ امیدوار مذکورہ ویب سائٹ پر جا کر اپنے نام چیک کر سکتے ہیں، تاہم نامکمل درخواست دینے والے امیدوار 27 مئی تک اپنے مطلوبہ دستاویزات وغیرہ مکمل کرکے اپ لوڈ کریں یا کسی اعتراض کی صورت میں اپنے اعتراضات جمع کرائیں، 27 مئی کے بعد اعتراضات ناقابل سماعت ہوں گے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ بالا لنک پر تحریری امتحان کا مثالی سوال نامہ جوابی کاپی کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا ہے جس کا مقصد امیدواروں کی مکمل رہنمائی کرنا ہے وہ اسی طریقے سے تحریری امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں